وزیر اعظم بورس جانسن کے اعلان کے بعد ہم ایک ہنگامی مرمت کی سروس کو اپنا رہے ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں آپ سے صبر کی درخواست کریں گے۔ ہم ابھی بھی حفاظتی جانچ پڑتال کرتے رہیں گے لہذا برائے کرم ہمیں آپ کے گھر میں گیس کی سروس کرنے جیسے کام کرنے کی اجازت دیں۔ ہمارے مقررہ ٹھیکیدار اور عملہ آپ کی اور خود اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ اگر آپ فلیٹ کے بلاک میں رہتے ہیں تو ہماری صفائی کی ٹیم ڈیزل (Dazzle) مشترکہ علاقوں میں صفائی کروائے گی۔ وہ بیرونی سطحوں کو وائرس سے پاک کرنے کے لئے اینٹی وائیرل (جراثیم کُش) مصنوعات کا استعمال کریں گے۔ یہ آپ کو محفوظ رکھنے کے لیئے ہے۔ برائے کرم اپنی رہائشی عمارت کے مشترکہ حصوں سے گزرنے سے پہلے اور اس کے بعد اپنے ہاتھ دھوتے رہیں۔ اگر آپ کرایہ ادا کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تو برائے کرم فکر نہ کریں اور اس کے بارے میں بات کرنے کے لئے ہمیں کال کریں۔ آپ کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے لہذا برائے کرم گھر میں ہی رہیں لیکن ہم سے رابطہ رکھیں اور ہمیں فون، ویب سائٹ یا فیس بک کے ذریعے بتائیں کہ آپ کیسے ہیں۔ کسی بھی مشکوک فون کالز اور آپ کے دروازے پر آنے والے لوگوں سے باخبر رہیں۔ اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔ حالات روزانہ کی بنیادوں پر بدل رہے ہیں اور ہم آپ کے بہترین مفادات میں کام کرتے ہوئے اس کا مثبت جواب دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

میں آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ ہم اپنی خدمات کو برقرار رکھنے اور اپنے عملے اور ہمارے مقررہ ٹھیکیداروں کی شراکت کے ساتھ آپ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 آپ کی اور اپنے عملے کی حفاظت کے لیئے اور حکومت کی ہدایات کے بعد، ہم نے مندرجہ ذیل اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے:

کسٹمر سروس سینٹر، ہیڈ آفس اور کمیونٹی سنٹرز

مندرجہ ذیل عمارتیں بند کردی جائیں گی، اور آئندہ اطلاع تک بند رہیں گی۔

میٹیور سٹریٹ ایڈم ڈاون میں کسٹمر سروس سینٹر؛

ہیڈ آفس، ٹولوین کورٹ

ٹرو برج اور ٹریمورفا کے کمیونٹی سنٹرز۔ دی کلچر اینڈ میڈیا سنٹر (سی ایم سی) جو لوڈاؤن کی پہلی منزل پر ہے

ٹینینٹ اینڈ کمیونٹی میٹنگ بھی ملتوی کردی جائیں گی۔

ہم یہاں آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں لہذا اگر آپ کو ہم سے بات کرنے کی ضرورت ہو تو برائے کرم ہمیں

8490 2046 029 پر کال کریں۔

ہماری مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات میں تبدیلیاں

منگل 24 مارچ 2020 سے دیکھ بھال کے ایسے کام جن کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی، معمول کی مرمت، غیر ضروری مرمت یا دورے نہیں کیئے جائیں گے اور نہ ہی ترتیب دیئے جائیں گے۔ ہنگامی مرمت کے کام جاری رہیں گے۔

ان تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ ہم ٹیلیفون کے ذریعے آپ کی مدد اور آپ کے زیادہ سے زیادہ مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ہم آپ کے ہاں صرف بہت محدود حالات میں آئیں گے، جیسے کہ کسی ہنگامی مرمت کے لیئے۔

ہم آپ کو یقین دلانا چاہیں گے کہ ہم حکومت کے مشوروں کا مستقل جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی معلومات کے مطابق خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

آپ کے صبر کا شکریہ۔

ہیلی سیلوے

چیف ایگزیکٹو آفیسر

 

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  1. کیا آپ کے مقرر کردہ ٹھیکیدار کے ساتھ یا آپ کی اپنی مرمتی ٹیم کے ساتھ میری مرمتی کام کے لیِئے اپوائنٹمنٹ اب بھی برقرار رہے گی؟

آپ کو اپنے گھر میں محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

منگل 24 مارچ 2020 سے ہم مرمت کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ مزید ترتیب کردہ دیکھ بھال، معمول کی مرمت، غیر ضروری مرمت (مینٹینینس افسر) کے دورے ترتیب و تشکیل نہیں کیے جائیں گے۔ اگلے نوٹس تک ان زمروں میں معمول کے تمام کاموں اور اپوائنبٹمنٹ کو منسوخ کردیا جائے گا۔ ہنگامی مرمت کے کام ابھی بھی کیئے جائیں گے۔

ہماری ترجیحات ہنگامی کام اور قانونی تعمیل سے متعلقہ (گیس سروسز، فائر رسک اسیسمنٹ وغیرہ) خدمات فراہم کرنا جاری رکھنا ہو گا۔

اگر ہمارا کوئی مقررہ ٹھیکیدار کسی کام کو سرانجام دینے کے لئے آپ کے گھر آ رہا ہو، جیسے گیس کی حفاظت یا بجلی کا معائنہ یا ہنگامی یا فوری مرمت، توآپ کے لئے کام کی تکمیل کی اجازت دینا بہت ضروری ہے۔

  • اگر میں کورونا وائرس کی وجہ سے گھر سے باہر نہیں جاسکتا تو کیا آپ مجھےکرایہ ادا کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بتاسکتے ہیں؟

 

آپ ہماری ویب سائِٹ www.ccha.org.uk پرMy Account کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرکے آن لائن ادائیگی کے نظام کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے کرایہ داری کے حوالہ نمبر کی ضرورت ہوگی۔ یہ آپ کے کرایے کے سٹیٹمنٹ پر پایا جاسکتا ہے۔ اس طرح ادائیگی مفت ہے اور ہفتے میں سات دن دستیاب ہے۔ نوٹ کریں کہ ہر رات گیارہ بجے سے صبح 02:00 بجے تک یہ سروس بیک اپ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوتی ہے۔

  • برائے راست ادائیگی یعنی ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ذریعے: یہ آپ کا کرایہ ادا کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ فون پر ڈائریکٹ ڈیبٹ ترتیب دینے کے لئے برائے کرم 8490 2046 029 پر ہم سے رابطہ کریں۔ آپ ہفتہ وار، چودہ روزہ، چار ہفتے وار یا ماہانہ ادائیگیوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
  • آپ 8490 2046 029 پر فون کے ذریعے بھی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
  • آپ بینک ٹرانسفر یا BACS ادائیگیوں کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں۔ ہمارے بینک کی تفصیلات یہ ہیں:

اکاؤنٹ کا نام: Cardiff Community Housing Association Ltd

بینک کا پتہ: Barclays Bank plc, 1-5 St Davids Way, St Davids Centre,

Cardiff, South Glamorgan. CF10 2DP

 

 

  • مجھے ملازمت مہیا کرنے والے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کام پر نہ آئیں۔ اس ماہ میری آمدنی متاثر ہوگی – کیا مجھے اب بھی اپنا کرایہ ادا کرنے کی ضرورت ہے؟

 

آپ کو اب بھی معمول کے مطابق اپنا کرایہ ادا کرنے کی ضرورت ہوگی لیکن ہم جانتے ہیں کہ برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلنے سے آپ کی آمدنی پر اثرات پڑسکتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کرایہ ادا کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو برائے مہربانی ہم سے 8490 2046 029 پر رابطہ کریں۔

اگر آپ ملازمت میں ہیں اور ایک ہفتہ میں کم سے کم 118 پاونڈ کماتے ہیں تو آپ بیماری میں مالی مدد سٹیٹری سک پے (ایس ایس پی) کے مستحق ہیں۔ اس کے لیئے عام طور پر آپ کو لگاتار کم از کم چار دن کام سے غیر حاضر ہونا ضروری ہے، لیکن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر آپ بیمار ہیں اور اس کا تعلق کورونا وائرس سے ہے تو پہلے دن سے ہی ایس ایس پی کی ادائیگی کی جائے گی۔ اگر آپ ایس ایس پی کے مستحق نہیں ہیں تو آپ دوسرے بینیفٹ کا دعوی کرنے کے مستحق ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ ان بینیفٹ کے لیئے درخواست دینے کے بارے میں کوئی اضافی مشورہ چاہتے ہیں تو برائے مہربانی ہماری منی ایڈوائس ٹیم سے 468493 02920 پر رابطہ کریں یا مقامی مشاورتی ادارے جیسے سی اے بی، شیلٹر، یا ڈی ڈبلیو پی سے رابطہ کریں۔ متبادل کے طور پر آپ ٹیم کو money@ccha.org.uk پر ای میل کرسکتے ہیں اور ہم جتنی جلدی ممکن ہوا آپ کو جواب دیں گے۔ برائے کرم نوٹ کریں، ہمیں صبح 9 بجے تا 11 بجے کے درمیان کالوں کی ایک بڑی مقدار موصول ہوتی ہے لہذا اگر آپ کر سکتے ہوں تو بہتر ہو گا کہ آپ ان اوقات کے دوران کال نہ کریں۔

  • کیا میٹیور سٹریٹ، ایڈمز ڈاون میں کسٹمر سروس سینٹر کھلا رہے گا؟

 

16 مارچ 2020 کو ہمیں جو نئی ہدایات ملی ہیں ان کی روشنی میں ہم نے بدھ 18 مارچ سے میٹیور سٹریٹ، ایڈمز ڈاون، اور ٹولوین کورٹ، سپلاٹ میں اپنے دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ آپ اور ہمارے عملے کی حفاظت کے لئے ہے۔ اگر آپ کو ہم سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے تو برائے کرم ہمیں 8490 2046 029 پر فون کریں تاکہ ہم مدد کرسکیں۔ ہمارے پاس کرایہ کی ادائیگیوں اور ہنگامی مرمت کے لیئے عملہ دستیاب ہے۔

  • مجھے اپنی کرایہ داری ختم کرنے کے لئے اپنی چابیاں واپس کرنا ہیں، مجھے کیا کرنا چاہئے؟

 

برائے کرم 8490 2046 029 پر ہم سے رابطہ کریں

  • میں دستخط کرکے اپنے نئے گھر میں منتقل ہونے والا ہوں۔ کیا یہ اب بھی ممکن ہو گا؟

 

برائے کرم 8490 2046 029 پر ہم سے رابطہ کریں

  • کیا فلیٹوں میں اب بھی مشترکہ علاقوں کو صاف کیا جائے گا؟

 

آپ کی حفاظت کے لئے ہم نے اپنے صفائی کے مقررہ ٹھیکیدار سے کہا ہے کہ وہ صفائی جاری رکھیں جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ وہ تمام ایسی سطحوں جیسا کہ دروازوں اور دروازوں کے ہینڈلز کو صاف کررہے ہیں۔ وہ دستانے، ہینڈ جیل (جراثیم کُش مرکب) اور دیگر مواد استعمال کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں ۔ وہ کام پر جانے سے پہلے تمام عملے کا معائِنہ کررہے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان میں بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ جیسے جیسے معاملات آگے بڑھتےہیں، کچھ حالات میں انہیں ماسک پہننا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ بیماری کی علامات کی صورت میں آئسولیشن یعنی اپنے آپ کو علادگی میں رکھ رہے ہوں تو اگر آپ راہداری میں فلیٹ کے باہر تھیلے چھوڑ دیں تو وہ اٹھا کر لے جائیں گے۔ ہم ان کے مشکور ہیں، کہ ان کا بہترین عملہ اس طرح ہم سب کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

  • کیا لاؤڈن سکویئر میں واقع ہمارے کمیونٹی سنٹر اور سہولیات متاثر ہوں گے؟

 

میٹیور سٹریٹ اور ٹولوین کورٹ میں ہمارے دفاتر کی طرح ہم بدھ 18 مارچ 2020 سے لاؤڈن سکویئر، ٹرو برج اور ٹریمورفا میں بھی اپنے کمیونٹی سنٹرز بند کر رہے ہیں۔ اگر آپ نے ان میں سے کوئی جگہ بک کی ہے تو ہم آنے والے دنوں میں آپ سے رابطہ کریں گے۔ .

  • مجھے لگتا ہے کہ ہمارے فلیٹوں میں کسی کو کورونا وائرس کی بیماری لگ گئی ہے، مجھے کیا کرنا چاہئے؟

 

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا کسی ایسے فرد کے ساتھ قریبی واسطہ پڑا ہے جن میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تو یہ جاننے کے لیئے کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے:

 https://www.gov.uk/government/topical-events/coronavirus-covid-19-uk-government-respons

اس پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کا مشورہ مندرجہ ذیل ہے۔

اپنے ہاتھ اکثر صابن اور پانی سے کم سے کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں۔ صابن اور پانی دستیاب نہ ہونے پر الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر (جراثیم کُش جیلی) استعمال کریں جس میں کم از کم 60٪ الکحل ہو۔

بغیر ہاتھ دھوئے اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں

لوگوں سے قریبی رابطے سے گریز کریں

اگر آپ بیمار محسوس کریں تو گھر میں ہی رہیں اور کام یا سکول نہ جائیں

جب آپ کو کھانسی آئے یا چھینک ماریں تو منہ اور ناک کو کسی ٹشو سے ڈھانپ لیں پھر ٹشو کو کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں اور پھر اپنے ہاتھوں کو فورا دھو لیں۔

گھر اور کام پر کثرت سے چھونے والی اشیاء اور سطحوں کو صاف ستھرا رکھیں اور انہیں جراثیم کش مادے سے صاف کریں

سی سی ایچ اے کورونا وائرس کی ہماری رہائشوں میں کسی تصدیق شدہ کیس کے بعد حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مشورے پر عمل کرے گی۔

  • خدمات کی کسی بندش یا پابندی کے بعد معمول کی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے تک کتنا عرصہ لگے گا؟

 

ہم حکومت کے مشورے پر سختی سے عمل کریں گے اور جلد سے جلد معمول کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کی امید کریں گے.

 

ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت آپ کے لیئے کرایہ ادا کرنا مشکل ہوسکتا ہے اور ہم مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ممکن ہے کہ آپ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہوں، سیلف ایمپلائیڈ ہوں یا حالات میں دوسری تبدیلیاں کا سامنا ہو جس کے نتیجے میں آپ کے پاس کم رقم ہو۔

کرایے، مالی امور پر مشورے یا یونیورسل کریڈٹ جیسے بینیفٹ کے لیئے درخواست دینے میں مدد کے لیئے برائے کرم ہمیں 8490 2046 029 پر کال کریں۔ ہمارے ہاں عملہ آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ مزید مدد اور مشورے کے لئے آپ اس لنک Money Advice پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

رہائش سے باہر نکلے بغیر اپنا کرایہ ادا کرنے کے طریقے

اگر آپ کے پاس 19 ہندسوں کے حوالہ نمبر والا آل پے (AllPay) کارڈ ہے تو آپ اپنے کرایے کو مندرجہ ذیل طریقوں سے ادا کرنے کے لئے آل پے خدمات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس آل پے کارڈ نہیں ہے تو ہم اسے آپ کے گھر کے پتے پر بھیجنے کا انتظام کر سکتے ہیں، برائے کرم ہماری کسٹمر سروسیز ٹیم کو 8490 2046 029 پر فون کریں.

  • 0844 557 8321 پر آل پے 24 گھنٹے ٹیلیفون کی ادائیگی کی لائن۔ آپ کو 19 ہندسے والے کوڈ کے ساتھ اپنے آل پے کارڈ اور اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ہوگی۔
  • کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ کسی بھی موبائل فون سے ٹیکسٹ کے ذریعے، رجسٹر کروائیں اور آپ اپنے کوڈ کو ایک مخصوص نمبر پر ٹیکسٹ کے ذریعے بھیج کر جو رقم آپ ادا کرنا چاہتے ہیں کرایہ کے طور پر ادا کرسکتے۔ ٹیکسٹ ادائیگیوں کے لئے یہاں پر رجسٹر ہوں: TEXT PAYMENTS
  • آل پے ایپ کو ڈاون لوڈ کرکے، جسے ایپل سٹور یا گوگل پلے سے کسی بھی ایپل یا اینڈروئیڈ ڈیوائس کے لیئے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، اس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے DOWNLOAD AP پر کلک کریں۔
  • کسی بھی دکان یا پوسٹ آفس جس میں پے پوائنٹ (Pay Point) کے نشانات دکھائے گئے ہوں میں موجود آل پے کے ادائیگی کے مراکز۔
  • حکومت کا مشورہ ہے کہ آپ صرف ضروری وجوہات کی بناء پر باہر نکلیں۔ ہم آپ کو کرایہ ادا کرنے کے لیئے ادائیگی کے دیگر طریقوں میں سے ایک کا استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ اس وقت، اس طریقے سے ادائیگی کے لیئے کھلے ہونے کا فیصلہ انفرادی دکانوں اور پوسٹ آفس کے ذریعہ کیا جائے گا اور آپ کے نقد رقم ادا کرنے کا امکان نہیں ہے۔
  • آپ اپنے کرایے کو آل پے کارڈ کے بغیر بھی درج ذیل طریقوں سے ادا کرسکتے ہیں۔
  •  ہماری کسٹمر سروسز ٹیم یا اپنے ہاؤسنگ آفیسر کو کال کریں اور وہ آپ کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فون پر آپ سے ادائیگی لے سکتے ہیں۔ ہمیں 8490 2046 029 پر فون کریں.
  •  آپ ہماری ویب سائِٹ پرMy Account کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرکے آن لائن ادائیگی کے نظام کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں: آپ کو اپنے کرایہ داری کے نمبر کی ضرورت ہوگی۔ (یہ آپ کے کرایے کے سٹیٹمنٹ پر پایا جاسکتا ہے)۔ اس طرح ادائیگی مفت ہے اور ہفتے میں سات دن دستیاب ہے۔ نوٹ کریں کہ ہر رات گیارہ بجے سے صبح 02:00 بجے تک یہ سروس بیک اپ مقاصد کے لیئے دستیاب نہیں ہوتی ہے۔
  • برائے راست ادائیگی یعنی ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ذریعے: یہ آپ کا کرایہ ادا کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ ایک دفعہ جب آپ ڈائریکٹ ڈیبٹ فارم بھر لیں گے توآپ کو کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہم آپ کی ماہانہ ادائیگی کا حساب لگائیں گے اور آپ کے بینک یا بلڈنگ سوسائیٹی سے اس رقم کی درخواست کریں گے۔ فون پر ڈائریکٹ ڈیبٹ فارم حاصل کرنے کے لیئے یا بینک اکاونٹ کھولنے کے لیئے برائے کرم 8490 2046 029 پر ہم سے رابطہ کریں۔
  • آپ بینک ٹرانسفر یا BACS ادائیگیوں کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں۔ ہماری بینک کی تفصیلات یہ ہیں:

اکاؤنٹ نام: Cardiff Community Housing Association Ltd

بینک کا پتہ: Barclays Bank plc, 1-5 St Davids Way, St Davids Centre,

Cardiff, South Glamorgan. CF10 2DP

اکاؤنٹ نمبر: 80048704

سورٹ کوڈ: 20-18-23

برائے کرم اس امر کو یقینی بنائیں کہ جب آپ بینک ٹرانسفر کریں تو آپ حوالے کے طور پر اپنا کرایہ داری نمبر شامل کریں تاکہ ہم جان سکیں کہ ادائیگی کس کی طرف سے ہے۔

 

کیا آپ پریشان ہیں کہ کورونا وائرس آپ کی مالی صورت حال کو کس طرح متاثر کرے گا؟

ہماری مالی مشاورتی ٹیم نے آپ کی مدد کرنے کی کوشش کرنے کے لئے ایک خلاصہ تیار کیا ہے۔

اس معلومات کا مستقل جائزہ لیا جائے گا لہذا برائے کرم تازہ ترین کے لئے دوبارہ پڑتال کریں۔

اگر آپ کسی سے مزید تفصیل سے بات کرنا چاہتے ہیں تو، برائے کرم 8493 2046 029 پر فون کریں یا

5678 662 0796 پر واٹس ایپ میسج بھیجیں اور ہم آپ کو کال کریں گے۔

یاد رکھیں – اگر آپ حکومتی رہنمائی کی پیروی کر رہے ہیں کیونکہ آپ کو کورونا وائرس کی علامات ہیں، یا اگر آپ خود کو آئسولیٹ یعنی علادگی اختیار کر رہے ہیں کیونکہ آپ کو کسی ایسے شخص سے قریبی واسطہ ہوا ہے جس میں علامات پائی جاتی ہیں، تو آپ کو کام کے قابل نہیں سمجھا جاتا ہے۔

کیا آپ ملازمت کر رہے ہیں؟

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی کاروبار عارضی طور پر بند ہونے پر مجبور ہو تو وہ کورونا وائرس جاب ریٹینشن سکیم (ملازمت برقرار رکھنے کی سکیم) کے ذریعے ملازمین کی اجرت ادا کریں گے۔ یہ ہر فرد کے لئے دستیاب ہے جو 28 فروری 2020 سے PAYE سکیم میں رجسٹرڈ تھا۔ آپ کے اس کے لیئے مستحق ہونے کے لئے آپ کو ملازمت مہیا کرنے والے کو ایچ ایم آر سی (HMRC) سے رابطہ کرنا ہوگا۔

 

اگر آپ پہلے ہی ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں تو آپ کو ملازمت مہیا کرنے والے سے رابطہ کرنا ہو گا اور پوچھنا ہو گا کہ کیا وہ آپ کو عارضی طور پر چھٹی کے بعد دوبارہ ملازمت کی پیش کش کرسکیں گے۔

 

اگر آپ پہلے ہی بینیفٹ کے لئے درخواست دے چکے ہیں تو، برائے کرم مشورے کے لئے برائے راست بینیفٹ کے محکمے سے رابطہ کریں۔

 

اگر آپ ملازمت میں ہیں اور کام سے رخصت لینے کی ضرورت ہو تو آپ کو ملازمت سے غیر حاضر ہونے کے پہلے دن سے ہی بیماری کی صورت میں قانونی تنخواہ یعنی سٹیٹری سک پے (ایس ایس پی) کا مستحق ہونا چاہئے۔ اس بارے میں آپ کو ملازمت مہیا کرنے والے سے بات کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ ہفتے میں کم از کم 118 پاونڈ (اپریل 2020 سے 120£) کماتے ہیں تو، آپ بیمار ہونے کے پہلے دن سے لے کر 28 ہفتوں تک ہر ہفتہ 94.25 پاونڈ (اپریل 2020 سے 95.85 £) کے ایس ایس پی کے مستحق ہوں گے۔

 

اگر آپ صفر گھنٹوں کے معاہدے (zero hours contract) پر ہوں تو بھی یہ لاگو ہوتا ہے ۔

 

اگر آپ کو ایس ایس پی حاصل کرنے میں دشواری ہو تو آپ ایچ ایم ریونیو اینڈ کسٹم ٹیم سے

630 560 03000 پر رابطہ کرسکتے ہیں

اگر آپ سے بلا معاوضہ چھٹی لینے کو کہا گیا ہے تو آپ گارنٹی تنخواہ کے مستحق ہوسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ کریں: www.gov.uk/lay-offs-short-timeworking

 

 

سیلف ایمپلائیڈ (خود اپنا کام)

حکومت نے ایسے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جو خود اپنے لیئے ملازمت کرتے ہیں۔ آپ کو 2018/2019 کے لئے ٹیکس گوشوارے مکمل کرنے کی ضرورت ہے، لہذا یہ ان لوگوں کے لئے نہیں ہے جو اپریل 2019 کے بعد سے سیلف ایمپلائیڈ ہوئے ہیں۔

مزید معلومات کے لیئے ملاحظہ کیجئے:  https://www.gov.uk/government/news/chancellor-gives-support-to-millions-of-self-employed-individuals

اگر آپ سیلف ایمپلائیڈ یعنی خود اپنا کام کرتے ہیں تو آپ ایس ایس پی کے مستحق نہیں ہیں۔

تاہم، اگر آپ کام کرنے سے قاصر ہیں تو، آپ نئی طرز کے نیو سٹائل ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الائونس (ESA)، یا یونیورسل کریڈٹ کا دعوی کرسکتے ہیں۔ دعوی کرنے کے لیئے آپ کو فٹ نوٹ فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ای ایس اے کے لئے دعوی کرنے کے لئے، جاب سنٹر پلس کو 0800 169 0350 پر کال کریں یا www.gov.uk سے ESA1 فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔

یونیورسل کریڈٹ کے لئے آن لائن درخواست دیں www.universal-credit.service.gov.uk یا

5644 328 0800 پر ہیلپ لائن کو کال کریں

اگر آپ صحت مند ہیں، لیکن کوروناوائرس کی وجہ سے آپ کا کام رک گیا ہے تو، آپ یونیورسل کریڈٹ کا دعوی کرسکتے ہیں۔ اس کے لیئے آپ (اور آپ کے ساتھی) کی بچت £16,000 سے کم ہونی چاہئے۔ آپ جس رقم کے مستحق ہیں اس کا انحصار آپ کے حالات پر ہے، مثال کے طور پر یہ کہ کیا آپ کے رہائشی اخراجات ہیں یا بچے ہیں۔ آپ کو کتنی مدد مل سکتی ہے اس کا اندازہ لگانے کے لیئے آن لائین کیلکولیٹر کا استعمال کریں۔

اگر آپ اپنے کاروباری ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں پریشان ہیں تو آپ 1222 024 0800 پر ٹیکس کے محکمے (HMRC) کی کورونا وائرس امدادی لائن پر کال کرسکتے ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلی سیلف اسیسمنٹ ٹیکس ریٹرن (یعنی ٹیکس کا حساب کتاب) کی ادائیگی جنوری 2021 تک معطل کردی گئی ہے۔

بینیفٹ؟

یونیورسل کریڈٹ

اگلے 12 ماہ کے لئے یونیورسل کریڈٹ کے بنیادی الاؤنس میں ایک سال میں£1,000 کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام نئے اور موجودہ یونیورسل کریڈٹ اور ورکنگ ٹیکس کریڈٹ کے لیئے دعوے کی رقم میں 6 اپریل 2020 سے £20.00فی ہفتہ اضافہ ہوگا۔

اگر آپ UC یعنی یونیورسل کریڈٹ کا دعوی کر رہے ہیں اور کام کرنے سے قاصر ہیں تو آپ کو اپنے ورک کوچ کو آگاہ کرنا ہوگا۔ آپ کی دعویداری کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا لیکن اگر آپ کو آئسولیشن یعنی بیماری کی صورت میں علادگی اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا تو آپ کو پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اگر آپ کورونا وائرس کے نتیجے میں گھر میں رہ رہے ہیں تو آپ سے کام کی تلاش کی توقع نہیں کی جائیگی۔

جاب سنٹر نے مشورہ دیا ہے کہ آپ سے کسی بھی روبرو اپوائنٹمنٹ میں شرکت کی توقع نہیں کی جائیگی۔ اس کی بجائے وہ آپ کے ساتھ ٹیلیفون انٹرویو کرسکتے ہیں۔

اگر آپ یونیورسل کریڈٹ کے لئے کوئی نیا دعوی کر رہے ہیں تو آپ سے اپنے دعوے کی تکمیل کے لئے فون پر انٹرویو کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ آپ کو یونیورسل کریڈٹ کے لئے دعوی کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے، لیکن اگر تاخیر کورون وائرس کی وجہ سے ہوئی ہو تو آپ اپنے دعوے کے لیئے ماضی کی تاریخ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

ورکنگ ٹیکس کریڈٹ

اگر آپ کو ورکنگ ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے اور آپ کے کام کے اوقات کم ہو گئے ہوں، یا عارضی طور پر ملازمت کھو دی ہے تو، آپ کو اس تبدیلی کی اطلاع HMRC کو دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، اگر آپ کے اوقات کار میں مستقل تبدیلی آتی ہے تو، آپ کو جلد سے جلد HMRC کو اطلاع دینی چاہئے۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ کریں۔

https://www.litrg.org.uk/latest-news/news/200331-how-do-work-changes-affect-tax-credits

معذوری کا بینیفٹ

اگر آپ پرسنل انڈیپینڈنٹ پیمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الاؤنس، یا یونیورسل کریڈٹ کے لئے روبرو طبی معائنے کے منتظر تھے تو ان کو کم سے کم جون کے وسط تک معطل کردیا گیا ہے۔ اس کی بجائے آپ کو فون انٹرویو کرنا پڑے گا۔ آپ کی ادائیگی متاثر نہیں ہوگی۔

اس میں پرسنل انڈیپینڈنٹ پیمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الاؤنس، یا یونیورسل کریڈٹ کے کوئی بھی متعلقہ نئے دعوے شامل ہیں۔

معذوری کے بینیفٹ کے لئے تین ماہ تک کوئی نیا جائزہ یا تجزیہ نہیں ہوگا۔ اگر آپ کا بینیفٹ ختم ہونے کو تھا تو، ڈی ڈبلیو پی نے خاتمے کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس وقت آپ کو ادائیگیاں متاثر نہ ہوں۔